شوپیاں میں دو ملی ٹینٹ معاون گرفتار: پولیس

عظمیٰ ویب ڈیسک

شوپیاں// جموں و کشمیر پولیس نے اتوار کے روز جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے امام صاحب علاقے میں دو ملی ٹینٹ معاونین کو اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس اور 34 آر آر فوج کی مشترکہ ٹیم نے محاصرے اور تلاشی آپریشن کے دوران دو سخت گیر اوور گراونڈ ورکرز کو گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے قبضے سے ایک پستول، دو دستی بم اور پستول کے آٹھ راوند برآمد ہوئے ہیں۔
افسر نے مزید بتایا کہ گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت ظفر آزاد گنائی ولد محمد آزاد گنائی اور امیر احمد ولد ظہور احمد میر کے طور پر ہوئی ہے جو دونوں موتجان شوپیاں کے رہنے والے ہیں۔