بارہمولہ میں 10 بدنام زمانہ منشیات سمگلروں کے خلاف مقدمہ درج

عظمیٰ ویب ڈیسک

بارہمولہ// منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھتے ہوئے پولیس نے بارہمولہ میں پی آئی ٹی NDPS ایکٹ کے تحت 10 بدنام منشیات سمگلروں کے خلاف مجاز اتھارٹی سے باضابطہ حراست کا حکم حاصل کرنے کے بعد مقدمہ درج کیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ بدنام زمانہ منشیات سمگلروں میں بشارت احمد رینہ ولد عبداللطیف ساکنہ سلام آباد اوڑی، چنگیز خان ولد منیر حسین ساکنہ بانڈی اڑی، منظور احمد لون ولد غض محمد ساکنہ لاچی پورہ بجھامہ، نذر دین بھٹی ولد کرم دین ساکنہ مدیاں کمال کوٹ، سید مہتاب حسین ولد سید آزاد حسین ساکنہ پران پیلاں اوڑی، عمران احمد خان ولد محمد زمان ساکنہ نورکھا، عاشق حسین پرے ولد الہی ولد عبدالرزاق ساکنہ لاوے پورہ، الطاف احمد میر ولد غلام محمد ساکنہ مالپورہ سوپور کے امیر سبحان ملہ ولد محمد سبحان ساکنہ وترگام واگورہ اور ساحل احمد ریشی ولد عبدالصمد ساکن چن پورہ کنزر شامل ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ منشیات سمگلروںکے خلاف مجاز اتھارٹی سے باضابطہ نظر بندی کے احکامات ملنے کے بعد پی آئی ٹی-NDPS ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے منشیات کے سمگلروں کو حراست میں لیا گیا ہے اور بعد میں انہیں سنٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں بند کر گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ منشیات کے سمگلروں کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں اور وہ اوڑی، لاچی پورہ، بانڈی، کمل کوٹ، پران پیلان، نورکھا، نوپورہ، واگورہ، کریری، کنزر اور دیگر کے مقامی نوجوانوں کو منشیات فراہم کرکے منشیات کے کاروبار کو فروغ دینے میں ملوث تھے۔
اُنہوں نے کہا کہ ضلع کے علاقوں بہت سی ایف آئی آرز میں ملوث ہونے کے باوجود، انہوں نے اپنی سرگرمیوں کو درست نہیں کیا اور مقامی نوجوانوں کو منشیات فراہم کر کے منشیات کے استعمال کو فروغ دینے میں دوبارہ ملوث ہو گئے۔