سرینگر میں دل کا دورہ پڑنے سے غیر مقامی خاتون جاں بحق

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// کولکتہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی بدھ کو سرینگر ضلع میں ٹرین کے اندر دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ کولکتہ کی رہائشی اصغریٰ بیگم نامی خاتون کو سرینگر ریلوے سٹیشن پر ٹرین نمبر 09758 کے اندر دل کا دورہ پڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ خاتون کو تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
دریں اثناء، پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔