مرمتی کام کے پیشِ نظر جموں سرینگر شاہراہ آج بند رہے گی

File Photo

رام بن// رام بن ضلع کے ڈھلواس علاقے میں مرمت اور دیکھ بھال کے کاموں کے پیشِ نظر سری نگر جموں قومی شاہراہ پر دو طرف گاڑیوں کی آمدورفت کو معطل کردیا گیا ہے۔
ٹریفک نے بتایا کہ ڈھلواس میں مرمتی کاموں کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک فی الحال بند ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ مسلسل بارش اور پسیاں گرنے کے بعد ڈھلواس میں شاہراہ کا اہم حصہ تنگ ہو گیا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا، “لوگوں اور مسافروں کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے شاہراہ کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے”۔
ڈپٹی ایس پی ٹریفک رام بن افتخار احمد نے بتایا کہ قاضی گنڈ اور اودہمپور کے مقام مزید ٹریفک کو روک دیا گیا ہے اور بحالی کا کام مکمل کرنے کے بعد ڈھلواس پسی کے دونوں طرف درماندہ ٹریفک بحال کیا جائیگا۔
ڈپٹی کمشنر رام بن نے اس سلسلے میں ایک حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔
ٹریفک حکام نے کہا ہے کہ لوگ شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل ٹریفک کنٹرول روم سے شاہراہ کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین جانکاری حاصل کر لیں اور خراب موسمی صورتحال کے درمیان جموں سرینگر قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں۔