مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی مبینہ کوشش | کشتواڑ میں 1شخص پر مقدمہ درج کرلیا گیا

عاصف بٹ

کشتواڑ //کشتواڑ ضلع میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے معاملے پر ایک شخص کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ دوروز قبل کشتواڑ ضلع کے علاقہ چھاترو میں مدرسہ سراج العلوم آگ کی واردات میں خاکستر ہوا تھاوہی اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ امامہ جامعہ مسجد چھاترو نے ایک تحریری شکایت پولیس تھانہ چھاترو میں درج کرائی جس میں بتایاگیا کہ ایک شخص نے مدرسے کی ویڈیو کو انسٹاگرام پر لوڈ کیا ہے جس سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اور مسلم طبقہ کے جذبات کو مجروح کیا گیا ہے کیونکہ ویڈیو میں مذہب اسلام کیخلاف الفاظ استعمال کئے گئے ہیں ۔شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ مذہب اسلام کی توہین کی گئی ہے ۔اس وجہ سے پورے علاقے میں شدید ترین فساد کا اندیشہ ہے اور اس نوعیت میں ملوث شخص کے خلاف معاملہ درج کیا جائے ۔شکایت ملنے کے بعدپولیس نے حرکت میں آکر منوج کمار ولد سیوا رام سکنہ سمبول کچھال کے خلاف پولیس تھانہ چھاترو میں مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 22/2024 زیردفعہ 153-A و295 -A کے تحت درج کرلیا ہے اوت تحقیقات شروع کردی گئی۔