کولگام جھڑپ میں ایک اور جنگجو جاں بحق، تعداد 3، آپریشن جاری

عظمیٰ ویب ڈیسک

کولگام// جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے ریڈوانی علاقے میں بدھ کے روز سیکورٹی فورسز نے ایک جنگجو مار گرایا گیا ہے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بدھ کو ایک اور جنگجو کو مار گرایا گیا ہے، تاہم ابھی تک دہشت گرد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ دریں اثنا، علاقے میں تلاشی جاری ہے۔
منگل کو سرکردہ ملی ٹینٹ کمانڈر کمانڈر باسط ڈار سمیت دو جنگجووں کو مار گرایا گیا تھا۔ پیر کی شام، ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد، فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے ریڈوانی کے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ جوں ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام پر پہنچی تو وہاں چھپے ملی ٹینٹوں نے اُن پر فائرنگ کردی، جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔