عظمیٰ ویب ڈیسک
بانہال// رام بن میں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گزشتہ شب ایک مسافر گاڑی حادثہ کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں متعدد اموات کا خدشہ ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ جموں سے سرینگر کی طرف جاتے ہوئے ایک مسافر کیب جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رام بن کے بیٹری چشمہ علاقے کے قریب گہری کھائی میں جاگری۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیکسی میں سفر کرنے والے کئی مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
پولیس، ایس ڈی آر ایف اور سول کیو آر ٹی رام بن موقع پر پہنچ گئے لیکن گہری کھائی، اندھیرے اور علاقے میں بارش کی وجہ سے ریسکیو آپریش صبح کی پہلی کرن کے ساتھ شروع کیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بڑے پیمانے پر بچاؤ کاروائیاں جاری ہیں۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔