نکھل بورکر ایس ایس پی بڈگام تعینات

File Image

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// حکومت نے ہفتہ کو ایس ایس پی (ٹیک) سی آئی ڈی ہیڈکوارٹرنکھل بورکر (آئی پی ایس) کا تبادلہ کرکے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) بڈگام کے طور پر تعینات کیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری کردہ حکم چیف الیکٹورل جموں و کشمیر کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے، ”انتظامیہ کے مفاد میں، یہ حکم دیا جاتا ہے کہ ایس ایس پی (ٹیک) سی آئی ڈی ہیڈکوارٹر نکھل بورکر (آئی پی ایس) کا تبادلہ کر کے بڈگام کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، الطاہر گیلانی کی جگہ پر تعینات کیا گیا ہے، الطاہر گیلانی، اگلے احکامات تک، پولیس ہیڈ کوارٹر میں تعیناتی کا انتظار کریں گے”۔