بڈگام میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے شہری کی موت

عظمیٰ ویب ڈیسک

بڈگام// وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں جمعرات کی صبح ایک نچلی ہائی ٹینشن تار نے ایک دیہاتی کی جان لے لی۔
مقامی ذرائع نے نیوز ایجنسی کشمیر نیوز ٹرسٹ کو بتایا کہ ایک 41 سالہ شخص اپنی زرعی زمین پر گھاس کاٹ رہا تھا، جس دوران وہ وہاں سے گزر رہی ہائی ٹینشن بجلی لائن کی زد میں آ گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ متاثرہ کو سب ضلع ہسپتال بیرواہ لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ متوفی کی شناخت امتیاز احمد ڈار ولد محمد سلطان ڈار ساکن چیودرہ بیرواہ کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔