لوک سبھا انتخابات: اودھم پور پارلیمانی حلقہ میں تعلیمی سرگرمیاں 2 دن کیلئے معطل

اشتیاق ملک

ڈوڈہ // پارلیمانی انتخابات 2024 کے پہلے مرحلے میں اودھمپور-ڈوڈہ-کٹھوعہ پارلیمانی حلقہ میں ووٹنگ کے پیشِ نظر انتظامیہ نے مختلف اضلاع میں تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔
بتا دیں کہ اودھمپور-ڈوڈہ-کٹھوعہ پارلیمانی حلقہ میں ووٹنگ جمعہ کو ہو گی جس میں 16 لاکھ سے زائد رائے دہندگان 12 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔
اس حوالے سے پورے میں حلقے میں تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور پولنگ عملہ سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری کو پولنگ مراکز کے لئے اعلیٰ الصبح رونہ کیا گیا ہے۔
ضلع الیکشن افسر ڈوڈہ (ڈپٹی کمشنر) نے انتخابات کے پیش نظر آج اور کل تمام تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
ادھر، ضلع الیکشن آفیسر (ڈپٹی کمشنر) کشتواڑ کی ہدایت کے مطابق چیف ایجوکیشن آفیسر کشتواڑ نے آئندہ لوک سبھا الیکشن کے پیش نظر تمام سکول 18 اور 19 اپریل 2024 کو بند رکھنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔