ضلع لیگل سروسز اتھارٹی چیئرمین نے پرنوٹ کا دورہ کیا

 نواز رونیال

رامبن // جموں وکشمیر کے سٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی ( جموں کشمیر یای کورٹ ) کے حکم پر ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے چیئرمین (ڈسٹرکٹ اینڈ پرنسپل سیشن جج رام بن) رویندر سنگھ جسروٹیہ نے ضلع رام بن کے پرنوٹ علاقے کا دورہ کیا۔واضح رہے کہ علاقے میں زمین کھسکنے سے ہوئے عوام کے نقصان کا معائنہ کرنے کے علاوہ متاثرہ کنبوں کے کیمپ کا بھی دورہ کیا انکے ہمراہ ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے سیکرٹری (سب جج بٹوٹ ) منصف جج رام بن کے علاوہ بار ایسو سی ایشن کے ممبران رام بن بھی موجود تھے۔متاثرین نے لیگل سروس اتھارٹی کے آنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہائی کورٹ سے استدعا کی کہ قدرتی آفت میں ہوئے انکے بے تحاشا نقصان کا معاوضہ و بازآبادکاری کیلئے اقدامات میں انکی مدد کی جائے۔