بارہویں جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان، طالبات نے پھر بازی ماری

سری نگر//جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے جمعہ کے روز بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
ان امتحانات میں جموں وکشمیر میں 127636طلبا نے شرکت کی تھی جن میں سے 82441کو کامیاب قرار دیا گیااور اس طرح سے کامیابی کی شرح 65فیصد رہی۔
جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے جمعے کی شام کو بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا۔
بارہوں جماعت کے سالانہ امتحانات میں 127636طلبا نے شرکت کی تھی جن میں سے 82441کو کامیاب قرار دیا گیا۔
سائنس مضمون میں پہلی پوزیشن فیاض ایجوکیشن انسٹی چیوٹ فیض آباد نوگام میں زیر تعلیم شاہد بشیر ولد بشیر احمد ڈار نے حاصل کی جس نے پانچ سو میں سے 496نمبرات حاصل کئے۔
سائنس مضمون میں دوسری پوزیشن ٹینڈل بسکو شیخ باغ سری نگر کے مستقیم آفاق ولد آفاق اشرف نے حاصل کی جس نے 495نمبرات حاصل کئے۔
تیسری پوزیشن ملنسن گرلز ہائر سکنڈری اسکول شیخ باغ کی طالب حافیہ سجاددختر سجاد احمد نے حاصل کی جس نے 494نمبرات حاصل کئے۔
کامرس مضمون میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائر سکنڈری اسکول زڈی بل میں زیر تعلیم طالبہ ارتضا منظور دختر منظور احمد نے حاصل کی جس نے 491نمبرات حاصل کئے۔
اسی مضمون میں دوسری پوزیشن گرین ویلی ایجوکیشن انسٹی چیوٹ الٰہی باغ میں زیر تعلیم طالبہ فضا ظہرا دختر الطاف حسین یر نے حاصل کی جس نے 490نمبرات لائے۔
تیسری پوزیشن شکشا نکیتن ہائر سکنڈری اسکول جیون نگر جموں میں زیر تعلیم طالبہ کرتکا ڈوگرا نے حاصل کی جس نے 490نمبرا ت حاصل کئے۔
تیسری پوزیشن پر چھ طالبات نے 490نمبرات حاصل کئے۔
آرٹس مضمون میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائر سکنڈری اسکول امیرا کدل میں زیر تعلیم طالبہ مہاوین وانی دختر جاوید اکبر وانی نے حاصل کی جس نے 495نمبرات لائے۔
دوسری پوزیشن گورنمنٹ ہائر سکنڈری اسکول امیرا کدل میں زیر تعلیم ادا منظور دختر منظور احمد نے حاصل کی جس نے 494نمبرات حاصل کئے۔
تیسری پوزیشن گریز ویلی ایجوکیشن انسٹی چیوٹ الہی باغ میں زیر تعلیم عظمت ظہرا دختر طاہر نثار بٹ جس نے 493نمبرات حاصل کئے۔
ہوم سائنس میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائر سکنڈری اسکول بارہ مولہ میں زیر تعلیم طالبہ السہ دختر محمد شفیع پرے نے 491نمبرات حاصل کئے۔
دوسری پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائر سکنڈری اسکول رانی بوگ اننت ناگ میں زیر تعلیم طالبہ رتبا اعجاز نے 487نمبرات حاصل کئے
تیسری پوزیشن بھی رانی بوگ ہائر سکنڈری اسکول میں زیر تعلیم طالبہ اتفا خورشید دختر خورشید احمد نے 485نمبرات حاصل کئے۔