ہندوستان آئی فون کی بر آمد ات میں سرفہرست

 عظمیٰ نیوز سروس

ممبئی//آئی فون کی برآمدات میں ہندوستان سرفہرست ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستانی بازار غیر ملکی کمپنیوں کو راغب کر رہا ہے۔ بڑی تعداد میں غیر ملکی کمپنیاں ہندوستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ کورونا بحران کے بعد کئی بڑی کمپنیوں نے چین میں اپنی سرمایہ کاری کم کردی ہے جس سے ہندوستانی بازار کو فائدہ ہو رہا ہے۔ اس وقت ہندوستان میں اسمارٹ فون بڑے پیمانے پر تیار کیا جارہا ہے۔ ملک میں آئی فون کی برآمدات میں دو گنا اضافہ ہوا ہے جبکہ مالی سال2023-24میں ہندوستان سے اسمارٹ فونز کی کل برآمد16.5 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اسمارٹ فونز اس وقت ہندوستان میں بڑے پیمانے پر تیار کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس سے ملک کو بہت فائدہ ہو رہا ہے۔ ایپل سے لے کر ٹیسلا تک کئی بڑی کمپنیاں ہندوستانی بازار سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ اعدادو شمار کے مطابق مالی2023-24میں ہندوستان سے بیرون ملک1.12بلین ڈالر کے اسمارٹ فون برآمد کئے گئے ہیں۔ اس میں سب سے بڑا حصہ آئی فون (آئی فون ایکسپورٹ) کا ہے۔ یہ پچھلے سال کے مقابلے میں بہت زیادہ اضافہ ہے۔ گزشتہ سال کی اسی مدت میں آئی فون کی برآمدات صرف 27.6بلین ڈالر تھیں۔ آئی فون کی مانگ کے مدنظر پروڈکشن میں زبردست اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے سال کے مقابلے اس سال آئی فون کی پیداوار میں سو فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستان آئی فون کی عالمی سپلائی چین میں اہم کردار ادا کرتا رہاہے۔ دریں اثناء امریکی مارکیٹ میں ہندوستان میں تیار شدہ آئی فونز کی مانگ مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ایسے میں ہندوستان اس وقت چین سے مقابلہ کر رہا ہے۔ ادھر ملک میں آئی فون کی پروڈکشن میں آئندہ مزید اضافہ ہوگا، کیونکہ ایپل ہندوستان میں ملازمت کے 5 لاکھ مواقع فراہم کرنے جا رہی ہے جس سے ملک کے نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ اس کی وجہ سے ہندوستان میں ملازمتوں کی تعداد3گنا بڑھ جائے گی۔