کلر گونی نوشہرہ پینے کے صاف پانی سے محروم ۔ 3سال قبل پائپیں لائی گئیں،بچھائی نہیں گئیں،عوام پریشان

 رمیش کیسر

نوشہرہ// نوشہرہ کے گاؤں کلر گونی میں محکمہ جل شکتی نے ابھی تک علاقہ مکینوں کو پینے کے پانی کی سہولت فراہم نہیں کی ہے۔تحصیل قلعہ درہال کے گاؤں کلر گونی میں رہنے والوں کو حکومت نے ابھی تک پینے کے پانی کی سہولت فراہم نہیں کی ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ 3 سال قبل محکمہ کی جانب سے گاؤں میں سڑک کے کنارے پائپ بچھائے گئے تھے اور وہ وہیں پڑے ہیں، نہ تو انہیں کہیں لگایا گیا ہے اور نہ ہی انہیں وہاں سے ہٹایا گیا ہے، لگتا ہے کہ یہ پائپ صرف بچھائے گئے ہیں تاکہ لوگوں کو دکھائیں کہ وہ اس پائپ کو دیکھتے رہے اور امید لگائے بیٹھے تھے کہ انہیں لگایا جائے گا تو پانی جلد آئے گا لیکن 3 سال گزرنے کے بعد بھی گاؤں میں یہ پائپ اسی جگہ پڑے ہوئے ہیں اور پانی نایاب ہے۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ پائپ لائن مکمل کی جائے اور پانی کی سپلائی شروع کی جائے۔