کرناہ اورسرنکوٹ میں اسلحہ وگولہ بارود ضبط

سرینگر // پونچھ ضلع کے سرنکوٹ اور ٹاڑ کرناہ علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ پنجترہ ٹاڑ کرناہ میں مصدقہ اطلاع ملنے پر ملی ٹینٹوں کی جانب سے استعمال کئے گئے ہائیڈ اوٹ پر چھاپہ مارا گیا اور اس میں سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔ادھر پولیس نے بتایا کہ بدھ کے روز مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے سرنکوٹ کے بنانہ علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران وہاں سے دو رائفلیں، ایک پستول، پانچ چینی ساخت کے گرینیڈ، پانچ اے کے میگزین، 69 گولیوں کے راونڈ اور پستول میگزین برآمد کرکے ضبط کئے۔ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔