پنجاب سے مغوی کشمیری تاجر بازیاب ۔2 کاروباری شراکت دار ملزم گرفتار

نئی دہلی/نیوز ڈیسک/ایک 40 سالہ کشمیری تاجر شیخ طارق ، جسے اس کے دو کاروباری شراکت داروں نے دہلی کے کشمیری گیٹ علاقے سے اغوا کیا تھا، کو پنجاب سے بازیاب کرالیا گیا۔چھ گھنٹے کے بعد، دہلی پولیس نے پنجاب پولیس کے ساتھ مل کر متاثرہ کو چھڑا لیا اور اغوا کاروں کو پنجاب کے پھگواڑہ سے پکڑ لیا۔ملزمان کی شناخت نثار احمد (48) اور امتیاز احمد (48) کے طور پر کی گئی ہے ۔ دونوں جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے گاؤں پہرو نوگام کے رہنے والے ہیں۔پولیس کے مطابق کشمیری گیٹ دہلی سے مذکورہ تاجر کو اغوا کیا گیا اور “تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیجز کو اسکین کرنے کے بعد پتہ چلا کہ ٹیکسی سوفٹ ڈیزائر ،جی ٹی کرنال روڈ سے کشمیر کی طرف جا رہی ہے۔پولیس ٹیموں نے فوری طور پر تعاقب کیا اور ہریانہ اور پنجاب کی پولیس کو بھی مطلو کیا گیا‘‘۔

 

پنجاب پولیس کی مدد سے ٹیکسی کو پھگواڑہ میں روکا گیا اور متاثرہ شخص کو ملزمان کے چنگل سے بحفاظت بچالیا گیا۔پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ متاثرہ اور ملزم کاروباری شراکت دار ہیں اور ان کے درمیان 55 لاکھ روپے کا مالی تنازعہ ہے۔”متاثرہ اپنا قرض ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھا۔ جب متاثرہ نے اپنا قرض ادا کرنے سے معذوری ظاہر کی تو دونوں ملزمان نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی اور کہا کہ وہ خاموشی سے ان کے ساتھ جموں و کشمیر چلے جائیں اور اگر اس نے درمیان میں کسی سے بات کی تو، اس کی لاش نہیں ملے گی،” ۔پولیس نے کہا، “دونوں ملزمان اغوا کے بعد متاثرہ کے اہل خانہ سے 55 لاکھ روپے وصول کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ملزمان نے ٹیکسی ڈرائیور کے سامنے پولیس افسران کا روپ دھار لیا جسے ان کی طرف سے رکھا گیا تھا”۔