پرائمری ہیلتھ سینٹرکلن 12سال سے تشنہ تکمیل

غلام نبی رینہ

کنگن//کلن کنگن میں سات کروڑ روپے کی لاگت سے زیرتعمیرہسپتال کی عمارت کوڑے دان میں تبدیل ہوچکی ہے۔

 

علاقہ کی وسیع آبادی اور امرناتھ یاتریوں کو طبی سہولیات بہم رکھنے کیلئے حکومت نے بارہ برس قبل سرینگرلیہہ شاہراہ پرکلن میں ایک پرائمری ہیلتھ سینٹر کی عمارت کی تعمیر کاکام شروع کیا ۔مقامی لوگوں کے مطابق ہسپتال عمارت کی ایک منزل کا کام دس برس قبل مکمل کیا گیا اور اس کے بعد عمارت پر اچانک کام بند کردیا گیا۔مقامی لوگوں کے مطابق اب عمارت آوارہ کتوں کی آماجگاہ بن گئی ہے۔

 

پرائمری ہیلتھ سینٹر کلن کی پرانی عمارت میں بیشتر جگہوں پر شگاف پڑگئے ہیں جبکہ عمارت میں جگہ کی کمی کے باعث طبی اور نیم طبی عملے کو کئی طرح کے مشکلات کا سامنا ہے۔

 

مقامی لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے مطالبہ کیا ھے کہ پرائمری ہلتھ سنٹر کلن کی نئی عمارت پر دوبارہ کام شروع کرنے کے احکامات جاری کرے۔