ہندواڑہ میں ’خود ساختہ پیر بابا‘ نے مبینہ طور معمر خاتون کا قتل کر دیا

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

ہندواڑہ// شمالی کشمیر کے ہندواڑہ کے چوگل علاقے میں جمعہ کی دوپہر ایک خود ساختہ ’گاڈمین‘ نے مبینہ طور پر ایک معمر خاتون کو کلہاڑی مار کر قتل کر دیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقتولہ عتیقہ بیگم (عمر60)، زوجہ مرحوم عبدالرحمٰن خود ساختہ ’گاڈمین‘ غلام رسول، جسے ’لاس باب‘ بھی کہا جاتا ہے، سے ملنے گئی تھی۔
اُنہوں نے بتایا کہ مبینہ طور پر عتیقہ بیگم کے سر پر ملزم نے کئی وار کیے ۔ ابتدائی طور پر اسے فوری طبی امداد کے لیے جی ایم سی ہندواڑہ لے جایا گیا لیکن بعد میں اسے سرینگر کے سکمز صورہ منتقل کر دیا گیا۔ بدقسمتی سے، وہ ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ دیا”۔
ادھر، پولیس نے حقائق کا پتہ لگانے کیلئے جائے وقوع کا دورہ کیا اور اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Click here to follow Kashmir Uzma on WhatsApp