نعت

سراپا آرزُو، میرا دِلِ دیوانہ ہوجائے!
بِنا روضے کو دیکھے آنکھ ناکارہ نہ ہوجائے!

خیالوں میں، میں جب بھی روضۂ اقدسؐ پہ جاتا ہوں
عقیدت کا یہ عالم ہے، کہیں سجدہ نہ ہوجائے!

یہی خدشہ لگا رہتا ہے جب بھی پیش ہوجاؤں
کہیں یہ گُنبدِ خضریٰ، مرا کعبہ نہ ہوجائے!

پڑے رہنے دو مجھ کو بس درِ اقدسؐ پر ایسے ہی
کبھی بھی عید نا آئے، کبھی عرفہ نہ ہوجائے!

الٰہی! ذرّۂ خاکِ مدینہ میں ہی ہوجاؤں
کہیں ایسا نہ ہو آنا ہی دوبارہ نہ ہوجائے!

محمد اطہرؔ
بارہمولہ، کشمیر
موبائل نمبر؛9103730123