نعت نبی ؐ

مدینے کی دلکش فضا اللہ اللہ
پڑھے نعت بادِ صبا اللہ اللہ

اندھیروں کی آغوش میں تھی یہ دنیا
نہ تھا نور جب رونما اللہ اللہ

نبیؐ پر جو پھینکا گیا کوڑا کرکٹ
تو نکلی زباں سے دعا اللہ اللہ

خدا کا ہے محبوب نبیوں کا سلطاں
فرشتے ہیں ان پر فدا اللہ اللہ

تمنا ہے دیکھوں دیارِ مدینہ
ہو مقبول میری دعا اللہ اللہ

میں بیمار عشقِ رسولِ خدا ہوں
کہ ہے خاکِ طیبہ دوا اللہ اللہ

تمنا ہے جب روح فاضلؔ کی نکلے
تو ہو دید ِ صلے علیٰ اللہ اللہ

فاضل شفیع بٹ
اکنگام، انت ناگ
موبائل نمبر؛9971444589