نعتیں

صدا اللہ اللہ
مؤذن کی دلکش صدا الله الله
سحر کی وہ بادِ صبا الله الله
جہالت کی آغوش میں سارا جگ تھا
ہوا نور جب رونما اللہ اللہ
ادھر سے جو پھینکا گیا کوڑا کرکٹ
ادھر سے نبیؐ کی دعا اللہ الله
خدا کا چہیتا ہے نبیوں میں اعلیٰ
فرشتے ہیں ان پہ فدا اللہ اللہ
تمنا یہی ہے کہ اک بار دیکھوں
مدینے کی دلکش فضا اللہ الله
مریضِ خطا ہوں مگر جانتا ہوں
ہے ذاتِ نبیؐ خود دوا اللہ الله
مرے دل کو دیدار کی بس طلب ہے
وہ نوری سی صورت دکھا اللہ الله
خدیجہ سے یہ بات ثابت ہوئی ہے
صداقت کے ہیں پیشوا اللہ اللہ
میں اُمّت ہوں آقا کی کہتا ہوں فاضلؔ
نمازیں مری ہیں قضا الله الله

فاضل شفیع بٹ
اکنگام انت ناگ، کشمیر
موبائل نمبر؛9971444589

نعت رسول اکرم ﷺ
سلطان انبیاء ہے حلیمہ کی گود میں
ہم سب کا آسرا ہے حلیمہ کی گود میں

امت کا پیشوا ہے حلیمہ کی گود میں
یا رب تری عطا ہے حلیمہ کی گود میں

عاصی کو ان کے صدقے ملےگی بہارِ خُلد
جنت کا راستہ ہے حلیمہ کی گود میں

عقل و خرد سے اس کی حقیقت ہے ماورا
رحمٰن کی رضا ہے حلیمہ کی گود میں

جس سےملی ہےچاند ستاروں کو روشنی
” وہ نور آگیا ہے حلیمہ کی گود میں۔ ”

تخلیق کائنات کا منشا ہے جس کی ذات
وہ جلوہ رونما ہے حلیمہ کی گود میں

تاریکیاں جہاں سے مٹانے کے واسطے
وہ نورِ حق نما ہے حلیمہ کی گود میں

حامدؔ جو آفتابِ رسالت ہے آخری
روشن ہے پُرضیاءہےحلیمہ کی گودمیں

حامدؔ ثقافی
ٹکرو،شوپیان ،موبائل نمبر؛7858942065

مولائے کائینات
مولائے کائینات کے دلبر رسولؐ ہیں
مخلوقِ کائینات کےرہبررسول ؐہیں
سارےجہاںمیںنورکےپیکررسو ل ؐہیں
آدم سے پہلے ہوگئی خلقت ہےنورکی
اس نورکی بساط کےمحوررسولؐ ہیں
ہرا ک نبی نےکردیاہےاسکاتذکرہ
دینِ خدا کے واسطے سرور رسولؐ ہیں
رحمت ہیں کائینات پرمحبوبِ کبریا
دونوںجہاںمیںنورکےمظہررسول ؐہیں
شانِ خداکوآپ نےجلوہ نماکیا
قدرت کی خوبیوںکےکوثررسول ؐہیں
جلوہ تھاکوہِ طور کا موسیٰ کی آرزو
لیکن خداکی دیدکےگوہررسول ؐہیں
ہجرت کی شام آپ نے واضح یہ کردیا
مولائےکائینات کے دلبررسول ؐہیں
لب پہ لئےسلام اوردل میں درود ہے
راضی تیرےکلام سےمظفرؔرسول ؐہیں

حکیم مظفر
باغبان پورہ لعل بازار سرینگر
موبائل نمبر؛9622171322

بات ہمارے آقاؐ کی

میں نعت نبیؐ تحریر کروں ایسی میری اوقات کہاں
جو بات ہمارے آقاؐء کی ہے ایسی کسی کی بات کہاں

اللہ کے ہیں محبوب وہیؐ سب نبیوں سے پیارے بھی ہیں
ہوتی نہ محبت گر اُنؐ سے پھر بنتی یہ کائینات کہاں

یہ چاند،ستارے، خوشبو اور یہ پھول ہیں اُن ؐکے ہی دم سے
بِن اُن کے کوئی دن ہی نہیں، بن اُن کے کوئی رات کہاں

بھیجوں میں درود اُنؐ کو جتنا اُتنا ہی تو وہ کم ہوگا
اللہ نے محمدؐ ہم کو دیئے، کوئی ایسی بھی سوغات کہاں

کیا کیا نہ محمدؐ نے اپنی اُمت کی خاطر کیا ہے سحرؔ
رو رو کے دعائیں مانگی ہیں، ایسے اور کسی کے جذبات کہاں

ثمینہ سحرؔ مرزا
بڈھون راجوری، جموں

دعا
خدایا یہی اک حاجت ہے مجھ کو
محبت کی بے حد ضرورت ہے مجھ کو
مجھے لوگ اپنا سمجھتے نہیں ہیں
کہ سچ بولنے کی بھی عادت ہے مجھ کو
بڑی اک رکاوٹ ہے بے مایہ ہونا
مدینہ کی سینے میں حسرت ہے مجھ کو
خزانوں میں تیرے کمی کیا ہے مولیٰ
کرم کر خدایا کہ غربت ہے مجھ کو
تراجو سہارا ہے مجھ کو خدایا
کسی اور کی کیا ضرورت ہے مجھ کو
خدایا ستایا گیا ہوں جہاں میں
ترے عدل کی سخت چاہت ہے مجھ کو
ہے جنت میں جلوہ نبیؐ کا میسر
تبھی ورد جنت ہی جنت ہے مجھ کو

شوق ارشد
مڑواہ کشتواڑ،جموں
موبائل نمبر؛9103023539