مشترکہ مسابقتی امتحانات | عمر کی بالائی حد میں 3سال کا مزید اضافہ

نیوز ڈیسک

جموں//جموں و کشمیر انتظامیہ نے مشترکہ مقابلہ جاتی امتحان2023 کیلئے عمر کی بالائی حد میں تین سال کا اضافہ کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر کے حکم پر جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اوپن میرٹ کے امیدواروں کیلئے عمر کی بالائی حد موجودہ 32 سال سے 35 سال مقرر کی گئی تھی۔

 

اسی طرح، خصوصی زمرے اور جسمانی طور پر معذور امیدواروں کیلئے بالترتیب عمر کی حد کو 34 سال سے بڑھا کر 37 سال اور 35 سال سے بڑھا کر 38 سال کردیا گیا۔کمشنر سکریٹری، جی اے ڈی، سنجیو ورما کے ذریعہ جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ10 مئی کو لیفٹیننٹ گورنر نے امیدواروں کے مطالبات اور متعدد وفود کی نمائندگی کے پیش نظر جے کے سی سی ای کے لیے عمر کی بالائی حد میں چھوٹ کی منظوری دی تھی۔