طلاب کو آسٹریلیائی ہنر سکھانے کی پہل آرینزاوربی ایس آئی لرننگ کے مابین مفاہمت

 عظمیٰ نیوزسروس

چندی گڑھ//بی ایس آئی لرننگ (آرٹی او21371)اورآرینز نے مفاہمت نامے پردستخط کئے تاکہ بھارتی طلاب آسٹریلیائی تعلیمی قابلیت بھارت میں حاصل کرسکیں۔ بی ایس آئی لرننگ طلاب کو بہترسیکھنے کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔اس موقعہ پرآرینز کے چیئرمین ڈاکٹر انشوکٹاریہ نے کہا کہ متعدد ممالک بشمول آسٹریلیا، کینڈا،امریکہ ،برطانیہ وغیرہ میں امیگریشن پر پابندی کے بعد طلاب کا ان ممالک کاویزا حاصل کرنا مشکل بن گیا ہے۔ چندی گڑھ میں آسٹریلیائی ہنر سیکھناایسے طلاب کیلئے ایک سنہرا موقعہ ہوگا۔ اس سے طلاب کا خرچہ اور وقت بچ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آرینز کے نرسنگ ،فارمیسی اورنیم طبی کورس کافی مقبول ہیں اور ہم بی ایس آئی کیساتھ طلاب کو آسٹریلیائی ہنر فراہم کرنے کو ترجیح دیں گے۔