ادھوٹھاکرے کی مودی پر تنقید

 یواین آئی

کولہاپور// مہاراشٹر شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی شیوسینا (ٹھاکرے) کو جعلی کہنے جیسے بیانات دے کر ملک کے عدالتی نظام پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ٹھاکرے بدھ کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) (شرد پوار دھڑے) کے سربراہ شرد پوار کی موجودگی میں شہر میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مودی اپنے ‘فرضی بیان کے مطابق زیر التوا کیس پر عدالت کے فیصلے کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ ایک وزیر اعظم ایسا بیان کیسے دے سکتا ہے کہ ٹھاکرے کی شیوسینا جعلی ہے اور دعویٰ کیا کہ مودی سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی کے طور پر ایسا بیان دے رہے ہیں۔تاہم، ٹھاکرے نے ملک کے آزاد عدالتی نظام پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔انہوں نے وزیر اعظم کے خلاف سخت حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مودی 2014 میں کیے گئے اپنے انتخابی وعدوں کو پورا نہیں کر سکے اور الزام لگایا کہ وہ کسانوں کے لئے سیاہ قانون لائے، کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کیے بغیر مختلف زرعی اشیا اور جی ایس ٹی لائے۔