شوپیان میں فورسز اہلکار کی خود کشی

 مشتاق الاسلام

پلوامہ// مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کے ایک اہلکار نے شوپیان کے ریشی پورہ علاقے میں مبینہ طور پر اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ریشی پورہ میں تعینات178بٹالین ہیڈ کوارٹر میں تعینات سی آر پی ایف جوان نے اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی مار ی، جسکی موقعہ پر ہی موت واقع ہوئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ، جبکہ پولیس نے معاملے سے مطلق تحقیقات شروع کردی ہے۔