سوپور اور کولگام میں 6سمگلرگرفتار

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// پولیس نے سوپور میں چار بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج کئے ہیں۔پولیس ترجمان نے بیان میں کہا کہ مجاز اتھارٹی سے اجازت حاصل کرنے کے بعد پولیس نے چار بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ منشیات فروشوں پرویز احمد خان ولد عبدالرشید خان ساکن ماڈل ٹاون سی سوپور ، وسیم احمد ہجام ولد محمد اکبر ہجام ساکن ڈورو پیر محلہ ، شہباز احمد ڈانگرو ولد غلام محی الدین ڈانگرو ساکن مچھی پورہ بومئی سوپور اور شرافت اللہ شاہ ولد مظفر احمد شاہ ساکن شالہ پورہ سوپور حال شالیمار کالونی سوپور کو گرفتار کرکے سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں بند رکھا گیا ہے ۔ادھرپولیس نے کولگام میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ کی ایک پولیس پارٹی نے گلاب گڑھ میں کھٹانہ پٹرول پمپ کے قریب بلوندر کمار ولد میوا رام ساکن رتھروان، پٹھان کوٹ کو پکڑ کر اس کے قبضے سے 4.3 کلو گرام پوست بھوسا برآمد کیا۔ادھرقیموہ کی نئی بستی میں گلزار احمد الائی ولد عبدالخالق ساکن چنی گام چن پورہ، فرصل نامی سمگلر کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے2 کلو چرس برآمدکیا۔