پنشنروں کو راحت تنخواہ کی تصدیق کا عمل آسان

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//جموں و کشمیر کے پرنسپل اکاوٹنٹ جنرل نے سبکدوشی کے قریب ملازمین کے لئے تنخواہ کی تصدیق کے عمل میں ایک اہم تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ڈپٹی اکاونٹ جنرل پنشن کی جانب سے جاری آرڈر میں کہا گیا ہے کہ سبکدوشی کی تاریخ سے تنخواہ اور مراعات کی مکمل جانچ بند کر دی جائے گی اور اس کے بجائے، تصدیق اب سبکدوشی سے قبل کی تاریخ سے پہلے کے دو سال پر محیط ہو گی۔آرڈر میں تاہم کہا گیا ہے کہ ایس آراو129 کے تحت آنے والے معاملات اس دائرے میں نہیں لائے جائیںگے۔ان کا کہنا ہے’’ اس اقدام سے عمل کو ہموار کرنے اور پنشنروں کے فوائد کو تیز کرنے کی توقع ہے۔‘‘