سالانہ کارکردگی جائزہ رپورٹیں گزیٹیڈ افسران کومقررہ ٹائم لائن پر جمع کرنیکی ہدایت

 بلال فرقانی

سرینگر// حکومت نے تمام گزیٹیڈ افسران کو مقر کردہ وقت کے دوران اپنی سالانہ کارکردگی کی جائزہ رپورٹوں کو’اسمارٹ کارکردگی جائزہ رپورٹ ریکارڈنگ آن لائن ونڈو‘(سپیرو) پر پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔تمام انتظامی محکمے مالی سال 2023-24 کے لیے گزیٹیڈ افسران کے سلسلے میں اے پی آرسلسلوں کی بروقت تکمیل کی سختی سے نگرانی اور یقینی بنائیں گے۔عمومی انتظامی محکمہ نے تمام محکموں کے گزیٹیڈ افسران ماسوائے آئی اے ایس، آئی پی ایس، آئی ایف او ایس اور جے کے اے ایس افسران کی سالانہ کارکردگی کی جائزہ رپورٹوں کے سلسلے کو ہموار کرنے کے مقصد کے ساتھ’ اسمارٹ پرفارمنس اپریزل رپورٹ ریکارڈنگ آن لائن ونڈو کو 15ستمبر1922سے کھول دیا ہے۔سمارٹ کارکردگی جائزہ رپورٹ ریکارڈنگ آن لائن ونڈوپلیٹ فارم پر مالی سال 2022-23کے لیے سالانہ کارکردگی کی تشخیصی رپورٹوں کی بروقت تیاری اور تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے، سپیروپر گزیٹیڈ افسران کے نگران افسران کو یہ کردار سونپا گیا ہے۔سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ گزیٹیڈفسران کے ابتدائی ،جائزہ لینے اورقبول کرنے والے حکام کی تفصیلات، 2001 کے گورنمنٹ آرڈر نمبر 1311،GAD کے ذریعے مطلع کردہ قواعد کے مطابق ہوں گی 9نومبر2001 کے سرکاری آرڈر نمبر 375-GAD 2008 کے ساتھ شامل ہیں۔ان معلومات کو نگراں خود تشخیص کے لیے گزیٹیڈ افسران کے خالی’ اے پی آر‘ تیار کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔سرکیولر میںمزید کہا گیا ہے کہ، مالی سال 2023-24کے لیے سالانہ کارکردگی کی جائزے، ایک بار نگران کے ذریعے تیار کیے جائیں گے، خود تشخیص کے لیے پورٹل کے ذریعے متعلقہ گزیٹیڈ افسران کو بھیجے جائیں گے جو بعد میں ابتدائی، جائزہ لینے اور قبول کرنے والے حکام کو بھیجے جائیں گے۔ سالانہ کارکردگی جائزے مقررہ ٹائم لائنز کے لیے افسران کے اکاؤنٹ میں دستیاب رہیں گے اور اس کے بعد خود بخود بھیجے جائیں گے۔ اس سلسلے میں، تمام افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ کہ وہ مقررہ ٹائم لائنز کے مطابق اور حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً مطلع کردہ قواعد کے مطابق سالانہ کارکردگی کی رپورٹیں پیش کریں جبکہ کسی بھی مرحلے پر از خود فارورڈ سے گریز کریں۔تمام انتظامی محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مالی سال 2023-24کے لیے گزیٹیڈ افسران کے سلسلے میں’ اے پی آر‘ سائیکل کی بروقت تکمیل کی سختی سے نگرانی اور یقینی بنائیں گے۔