ریلائنس جیو کے مالی نتائج کا اعلان | خالص منافع13 فیصد بڑھ کر 5337کروڑ پہنچ گیا

عظمیٰ نیوز سروس

ممبئی//ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام سروس ریلائنس جیو کا خالص منافع سال 2023-24میں 13 فیصد بڑھ کر 5337 کروڑ روپئے پہنچ گیا۔کمپنی کی آمدنی چوتھی سہ ماہی میں 11فیصد بڑھ کر 25959کروڑ روپے رہی۔کمپنی نے سوموار کو شیئر بازار کو اطلاع دی کہ 2023-24مالی سال کے سہ ماہی میں اس کا خالص منافع 13.16 فیصد بڑ ھ کر 5337کروڑ روپئے پہنچ گیا جو مالی سال 2022-23 کے یکساں سہ ماہی میں 4716کروڑ روپے تھا۔ رواں مالی سال میں ریلائنس جیو کی آمدنی سال گذشتہ کے مقابلے میں 10.2 فیصد بڑھ کر 100119کروڑ روپے پہنچ گئی۔کمپنی نے پیر کو اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا۔