دو گروہوں کے درمیان ہاتھا پائی بمنہ سرینگر میں 2 افراد زخمی

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// سرینگر ضلع کے بمنہ علاقے میں بدھ کی دیر رات نوجوانوں کے دو گروپوں کے درمیان جھڑپ میں کم از کم دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ حمزہ کالونی میں نوجوانوں کے دو گروپوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کی شناخت فیضان رشید بٹ ولد عبدالرشید بٹ ساکنہ عثمانیہ کالونی بمنہ اور ریان امین لون ولد محمد امین لون ساکن عثمانیہ کالونی کے طور پر ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں کو علاج کے لیے جے وی سی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیاہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی۔