نکاسی آب کا ناقص نظام ،کانسپورہ بارہمولہ میں سڑکیں زیر آب، لوگوں کو مشکلات

فیاض بخاری

بارہمولہ// کانسپورہ بارہمولہ میں متعدد سڑکوں پر بڑے پیمانے پر پانی جمع ہونے سے لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں۔ کانسپورہ سے کرالہار تک قومی شاہراہ کے کنارے زیر تعمیر مین ڈرین، جو بیکن کا ایک پروجیکٹ ہے، کو نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے مختلف سڑکوں پر بارشوں کا پانی جمع ہے، جس سے پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ قصبہ بارہ مولہ میں گزشتہ چند برسوں سے نکاسی آب پر کام جاری ہے۔ توحید کالونی کے مقامی لوگوں کے مطابق رمضان المبارک کے دوران اس سڑک پر ایک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا کیونکہ سڑک کاایک بڑے حصہ پرپانی جمع تھا۔ کانسپورہ کے مکینوں نے بتایا کہ انتظامیہ سے بار بار نکاسی آب کے نظام کی مرمت اور تعمیر کے لیے درخواستوں کے باوجود، حکام اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے میں ناکام رہے۔ عبدالاحد نامی ایک مقامی باشندے نے بتایا کہ انتظامیہ اس مسئلے سے بخوبی واقف ہے، اس لیے انہیں اس سے نمٹنے کے لیے فوری اور ضروری اقدامات کرنے چاہیے۔ تاہم ایسا لگتا ہے کہ حکام آج تک اس پورے معاملے سے غافل ہیں۔مکینوں نے ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد اس مسئلے کا جائزہ لے اور ان کے مسائل کو جلد از جلد ازالہ کیا جائے۔