دارلعلوموں اور سی سی آئی میں سوشل میڈیاافراد پر پابندی خلاف ورزی کرنے پر 2لاکھ کا جرمانہ ہوگا: سی ڈبلیو سی سرینگر

 پرویز احمد

سرینگر //چائلڈ ویلفیر کمیٹی سرینگرنے سوشل میڈیا اور سماجی رابط گاہوں سے جڑے افراد کے دارلعلوم اور چیلڈ کیئر انسٹی چیوٹ (سی سی آئی )میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے اور تمام دارلعلوم اور سی سی آئی کے منتظمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ بغیر متعلقہ ادارے کی جازت کے بغیر کسی کو بھی اندر آنے کی اجازت نہ دیں۔ کمیٹی کی جانب سے جاری کئے گئے سرکیولر میں بتایا گیا ہے کہ باربارشوشل میڈیا سے وابستہ افراد کو تلقین کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی حساس معاملے میں جہاں بچوں کو دیکھ بال کی ضرورت ہوتی ہے، کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شائع کررہے ہیں۔سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ چائلڈ ویلفیر کمیٹی سرینگر کی نوٹس میں آیا ہے کہ سوشل میڈیا سے جڑے کچھ افراد چیلڈ کیئر اداروںاور دارلعلوموں میںجاکر بچوں کے ویڈیواٹھاتے ہیں اور بعد میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارموں میںاپ لوڈکرکے جرم کررہے ہیں۔ ۔سرکیولر میں کہا گیا کہ اس قسم کی خلاف ورزیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گااور یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ جو ایسے افرادکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ خلاف ورزیوں میں مرتکب افراد 6ماہ کیلئے جیل جائیں گے یا پھر ان پر 2لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔