حج ہائوس اور ائر پورٹ پر انتظامات مکمل عازمین کے پہلے قافلے کی روانگی آج

نیوز ڈیسک

سرینگر//سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے عازمین حج کا پہلاقافلہ آج سفر محمود پر روانہ ہورہا ہے ۔ ڈائریکٹر ائر پورٹ نے کہا ہے کہ عازمین کیلئے ائر پورٹ اتھارٹی نے تمام انتظامات مکمل کئے ہیں۔ عازمین کے قافلے 21جون تک لگاتار روانہ ہونگے اور دن میں عازمین کو لیکر دو پروازیں جدہ کیلئے روانہ ہونگی۔حجاج کے سامان کی جانچ کے لیے حج ہاؤس بمنہ میں خصوصی چیک ان کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے۔

 

 

 

سبھی عازمین سرکاری حفاظت میں ائر پورٹ لیا جائیگا جہاں سے وہ براہ راست جدہ کیلئے روانہ ہونگے۔کسٹم کلیئرنس حج ہاؤس بمنہ میں ہی کی جائے گی تاکہ ہوائی اڈے پر بھیڑ بھاڑ سے بچا جا سکے۔ سرینگر سے جدہ کے سفر کے لیے ایئر پورٹ اتھارٹی نے ایک Airbus A340 رکھی ہے۔ائر پورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ حجاج کرام کو انٹری گیٹ سے ہوائی جہاز تک لے جانے کے لیے ایک علیحدہ علاقہ مختص کیا گیا ہے اور الگ الگ جگہیں بھی فراہم کی جائیں گی جہاں حجاج اپنا احرام پہن سکتے ہیں۔