جے کے بینک اوربجاج الائنزلائف انشورنس کے درمیان معاہدہ

سرینگر//جموں کشمیربینک نے بجاج الائنزلائف انشورنس کمپنی کے ساتھ پیر کوایک معاہد ہ کیا جس کی روسے بینک یکم اپریل 2023سے بجاج کے لائف انشورنس پروڈکٹ فروخت کرے گا۔جموں کشمیربینک کی طرف سے معاہدے پرجنرل منیجرنرجے گپتا،جبکہ بجاج الائنزکی طرف سے چیف ڈستڑی بیوشن افسردھیرج سہگل نے دستخط کئے ۔بینک کے چیئرمین بلدیو پرکاش نے اس معاہدے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ہماری گاہکوں پرمرکوزتوجہ عیاں ہوتی ہے ۔