جموں و کشمیر میں 10متاثر

پرویز احمد

سرینگر //جموں و کشمیر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 10افراد متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 79ہزار 650ہوگئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4785بنی ہوئی ہے۔ منگل کو کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے847ٹیسٹ کئے گئے جن میں 10افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ ان میں 2جموں جبکہ کشمیر میں 7افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر صوبے کے 4اضلاع میں سرینگر میں2،بارہمولہ میں3 ،بڈگام میں1اورپلوامہ میںایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3ہزار 5ہزار 534ہوگئی ہے۔متوفین کی مجموعی تعداد 2433بنی ہوئی ہے۔جموں ضلع میںجموں خاص میں 2اور ریاسی میں ایک مثبت قرار دیا گیا ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 74ہزار 115 اور متوفین کی مجموعی تعداد 2352بنی ہوئی ہے۔