جموں میں’’اہم تنصیب کی تصاویر ‘‘ | عکس بندی کے الزام میں 11گرفتار

نیوز ڈیسک
جموں//شہر کے مضافات میں واقع ارنیہ علاقے میں مبینہ طور پر اہم تنصیبات کی تصویریں کھینچنے کے الزام میں تقریباً ایک درجن مزدوروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔حراست کی تصدیق کرتے ہوئے، پولیس نے ہفتہ کو بتایا کہ فوج کے دستوں نے کل شام ارنیہ پٹی سے ملحقہ 11 مزدوروں کو حراست میں لیا، جو مبینہ طور پر علاقے میں کچھ اہم تنصیبات کی تصویریں کھینچ رہے تھے۔پولیس نے مزید بتایا کہ “انہیں حراست میں لیا گیا اور بعد میں انہیں آرمی کیمپ منتقل کر دیا گیا”۔انہوں نے بتایا کہ مزدوروں کا تعلق گول (ریاسی) اور پونچھ اضلاع سے تھا۔پولیس نے بتایا کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔