بڈگام میں دلخراش واقعہ|| تیندوا بچی کو لے گیا قریبی میوہ باغ سے کمسن کی لاش پائی گئی

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//بڈگام ضلع کے ہاریوانی علاقے میں تیندوے 5سالہ بچی کو گھسیٹ کر اپنے ساتھ لے لیا ۔علاقہ میں یہ خبر پھیلتے ہی خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف نے علاقہ میں جاکر تلاش کارروائی شروع کی ۔ طیبہ مشتاق عمر5سال دختر مشتاق احمد خان جمعرات کی شام اپنے مکان کے باہر تھی کہ اس دوران وہاں ایک تیندوا نمودار ہوا اور بچی کو گھسیٹ کر اپنے ساتھ لے گیا ۔اس واقعہ کے بعد بستی میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جبکہ پولیس، وائلڈ لائف ٹیم اور مقامی باشندے بچی کو تلاش کے لیے متحرک ہوگئے۔لوگوںنے بتایا کہ بستی کے نزدیک محکمہ جنگلات کی نرسری جنگلی جانوروں کے لیے ممکنہ پناہ گاہ بن چکی ہے ۔بعد میں بچی کی لاش قریبی باغ میں پائی گئی۔