اگلے 48 گھنٹوں میں مزید بارشیں ہونگی

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// کشمیر کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، جب کہ محکمہ موسمیات نے اگلے 48 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں ہلکی سے درمیانی بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے جمعرات کو کہا کہ موسم عام طور پر ابر آلود رہے گا اور اگلے دو دنوں کے دوران میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔31 مارچ کو چند مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی بارش یا برفباری بھی متوقع ہے۔ یکم سے 5 اپریل تک موسم عام طور پر خشک رہے گا۔اس نے کسانوں کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ 27 مارچ سے 31 مارچ تک کھیت کے کاموں کو روک دیں۔ گرج چمک، ژالہ باری اور تیز ہوائوں کے امکان کے ساتھ، 27-30 مارچ کے دوران لینڈ سلائیڈنگ، مٹی کے تودے اور پتھر گرنے کا امکان ہے۔