انٹر سکول ٹورنامنٹ مئی میں منعقد ہوں گے:سپورٹس افسر سرنکوٹ

عظمیٰ نیوزسروس

پونچھ// زونل سپورٹس افیسر سرنکورٹ کلونت سنگھ نے کہا ہے کہ انٹر سکول ٹورنامنٹ مئی کے مہینے میں منعقد کروائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ایک میٹنگ ہائی سکول سنئی میں رکھی گئی جس میں فزیکل سٹاف، فزیکل لیکچرر ،ماسٹرز وٹیچرزنے شرکت کی۔اس دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کرنے کے بعد طے پایا کہ آنے والا ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔انہوں نے بتایا انٹر سکول انٹرا مورل اور زونل لیول سطح کے جتنے بھی ٹورنامنٹ ہوں گے ان میں زیادہ تر اسکولی بچوں کو شامل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کیا ہے۔