امراض چشم کاسپرسپیشلٹی ہسپتال اے ایس جی بٹہ مالو منتقل

عظمیٰ نیوزسروس

سرینگر//اے ایس جی ہسپتال برائے امراض چشم نے گزشتہ سات برس کے دوران ایک لاکھ دس ہزار مریضوں کاملاحظہ کیاہے اوروہ مطمئن اورخوش ہیں۔یہ ہسپتال اب بٹہ مالوہ منتقل ہواہے جو وسیع جگہ ہے اور جہاں مزیدخدمات کیساتھ بہتر سہولیات دستیاب ہیں۔اس ہسپتال کے ملک کے83شہروں میں160شاخیں ہیں۔اے ایس جی ہسپتال ایمزنئی دہلی سے فارغ التحصیل ماہر ڈاکٹر چلارہے ہیں۔اے ایس جی گروپ ایمزکے ڈاکٹروں ارون سنگھوی اور شلپی گنگ نے 2005میں شروع کیا۔مابعد باقی ڈاکٹر بھی اس گروپ سے جڑگئے ،جو مریضوں کو امراض چشم کے علاج کی بہترسہولیات فراہم کررہاہیں۔اب سرینگر میں بھی عالمی سطح کاسپرسپیشلٹی اہسپتال شروع ہواہے ۔اب یہ ہسپتال باغ نندسنگھ مومن آباد میں چالو ہوا،اور یہاں تمام پیچیدہ قسم کے امراض چشم جن میں، گلوکوما،سفیدموتیا،کال موتیا،وغیرشامل ہیں، کے علاج کی سہولیات دستیاب ہیں۔ ہسپتال چوبیسوں گھنٹے کام کرے گا اور یہاں ماہر ڈاکٹروں میں ڈاکٹرمنظور المہدی، ڈاکٹرسمیرہ مجید،ڈاکٹر پرویز احمد بٹ، ڈاکٹرایم علی۔ڈاکٹر شاغل خان ودیگر موجود ہوں گے۔