ابراہیم لنکن کا بیٹے کے اُستاد کے نام شہرہ آفاق خط بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے مفید گائیڈ لائنز

شیخ ولی محمد

ابراہیم لنکن ایک امریکی وکیل اور سیاست دان تھے ۔ وہ 1861ء میں امریکہ کا صدر بن گئے۔ انہوں نے امریکہ میں غلامی کا خاتمہ کردیا ۔ ابراہیم لنکن نے اپنے بیٹے کے اُستاد کو ایک شہرہ آفاق خط لکھا جو والدین اور اُساتذہ کو ضرور پڑھنا چاہئے ۔ خط کا مفہوم کچھ یوں ہے :
٭ میں جانتا ہوں اور مانتا ہوں کہ سبھی افراد سچے نہیں ہوتے ۔ تاہم اسے یہ بھی سکھادیجئے کہ کون اچھا ہے اور کون بُرا ہے ؟ خراب لوگوں کے ساتھ ساتھ با اخلاق لوگ بھی ہوتے ہیں ۔خود غرض سیاستدانوں کے ساتھ مُخلص رہنما بھی ہوتے ہیں ہر دشمن کے ساتھ دوست بھی ہوتا ہے
٭ میں جانتا ہوں کہ اسے سیکھنے میں وقت لگے گا تاہم اگر ہوسکے تو اسے یہ بھی سکھا دو کہ مفت ہاتھ آئے ہوئے پانچ پونڈ کے مقابلے میں کمایا ہوا ایک ڈالر زیادہ قدر و قیمت کا حامل ہوتا ہے ۔اسے یہ بھی سکھادو کہ کیسے ہارا جاتا ہے اور جیتنے کے بعد کیسے مسرت ہوتی ہے ۔
٭ اگر تم کرسکو تو ……… اسے حسد سے دور کرو ،اسے خاموش قہقہوں کے راز کے بارے میں بتاؤ۔
٭ اس کو یہ سیکھ لینا چاہیے کہ بد معاشوں کا مقابلہ کرنا سب سے آسان کام ہے ,اسے بتاؤ اگر تم بتاسکو تو …… کتابیں کس نعمت کا نام ہے ۔لیکن اسے اتنا وقت ضرور دینا کہ وہ آسمانوں پر اڑنے والے پر ندوں ، سورج کی روشنی میں پروان چڑھنے والی شھد کی مکھیوں اورپہاڑی کے سبزدامن سے پھوٹنے والے پھولوں پر بھی غور کرسکے ۔
٭ اسکول میں اسے بتاؤ کہ نقل کرکے پاس ہونے سے فیل ہوجانا باعزت ہے ۔اسے بتاؤ کہ اپنے خیالات پر پختہ یقین رکھنا چاہیے۔بھلے ہی اسے سب لوگ یہ کہتے رہیں کہ وہ غلط ہے ۔
٭ اسے سکھاؤ کہ شریفوں کے ساتھ شرافت سے پیش آئے ۔لیکن ھٹ دھرموں کے ساتھ سختی سے پیش آئے ۔میرے بیٹے کی ذات میں وہ صفات پیدا کردیجئے کہ شور مچاتے ہوئے ہجوم کی باتوں پر دھیان نہ دے اور ان کی پرواہ نہ کریں ۔اسے بتاؤ کہ ہر شخص کی بات سُنے لیکن یہ بھی بتاو کہ جو کچھ سنے اسے سچ کی کسوٹی پر پرکھے اور درست ہو تو رکھ لیں ۔
٭ اگر تم بتاسکو تو اسے بتاؤ کہ …… اُداسی میں کیسے مسکرایا جاتا ہے ۔اسے یہ بھی بتانا کہ آنسو بہتے ہوں تو بہنے دیں اس میں کوئی شرم نہیں کوئی کچھ بھی کہتا ہو کہنے دیں ۔اسے بتاؤ کہ منفی سوچ رکھنے والوں کو خاطر میں نہ لائے اور خوشامد پسند اور بہت زیادہ مٹھاس سے ہوشیار رہے
٭ اسے بتاؤ کہ اپنی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کا بہترین معاوضہ وصول کرے لیکن کبھی بھی روح اور دل ( ضمیر ) کو بیچنے کیلئے نہ لگائے ۔ اسے سکھادو کہ ہجوم کی باتوں پر کان نہ دھرے اور اگر وہ سمجھتا ہے کہ وہ صحیح ہے تو اپنی جگہ پر قائم رہے ، ڈٹا رہے ۔ اسے شفقت سے پیش آؤ … مگر زیادہ پیار اور دلاسہ مت دو کیونکہ یاد رکھو کہ خام لوہا کو بھڑکتی ہوئی آگ ہی فولاد بنایا کرتی ہے۔
٭ اس میں بے صبری کا مظاہر کر کے کی جرات ہونی چاہئے مگر اسے بہادر بننے کے لئے صبر و استقامت کا دامن چھوڑنا نہیں چاہیے ۔ اسے سکھادو کہ وہ اپنے آپ میں یقین پیدا کرے ۔پھر وہ انسان کے بارے میں یقین پیداکرے ۔یہ ھدایات جو میں نے تم کو دی ہیں آپ کو سخت احکامات محسوس ہوں گی لیکن آپ جو کچھ کرسکتے ہیں کر گزرے میرا بیٹا ایک پیارا سا ننھا مُنا ہے۔ ابراہیم لنکن
[email protected]