نوشہرہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان فوت، اہل خانہ کا احتجاج

عظمیٰ ویب ڈیسک

نوشہرہ// راجوری ضلع کے نوشہرہ علاقے میں منگل کو ایک نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔
مقامی ذرائع نے کنٹریکٹر کے ساتھ الیکٹریشن کی ٹرانزٹ کیمپ عنایت پور نوشہرہ میں اس وقت موت ہو گئی جب وہ فوجی کیمپ میں کام کر رہا تھا کہ اچانک بجلی کی کرنٹ لگ گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔
متوفی کی شناخت امرت پال سنگھ عمر 30 سال سکنہ گاؤں راج پور نوشہرہ کے طور پر ہوئی ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ نوجوان کی لاش کو اہلِ خانہ نے شام 4 بجے جموں پونچھ شاہراہ پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور معاوضے کا مطالبہ کیا۔
ادھر، پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔