بارہمولہ میں منشیات فروش کی 50 لاکھ روپے مالیت کی جائیداد ضبط

فیاض بخاری

بارہمولہ// منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ میں پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش شبیر احمد صوفی ولد عبدالخالق ساکنہ مزامہ ماگام کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ بدنامِ زمانہ منشیات فروش کی جائیداد 9 مرلہ اراضی اور دو منزلہ رہائشی مکان جس کی مالیت تقریباً 50.00 لاکھ روپے ہے، ضبط کر لی گئی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی دفعہ 68-ایف (1) کی ذیلی دفعہ 68-ای کے تحت کی گئی ، ملزم کا تعلق پولیس تھانہ کنزر میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت درج ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 05/2024 میں ملوث ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پولیس کی طرف سے کی گئی تفتیش/تحقیقات کے دوران جائیداد کی نشاندہی غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی جائیداد کے طور پر کی گئی۔