پونچھ: حادثاتی دھماکے میں 2 فوجی اہلکار زخمی

پونچھ// جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے جولاس فائرنگ رینج میں بدھ کے روز ہوئے ایک حادثاتی دھماکے میں دو فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ واقع اُس وقت پیش آیا جب پونچھ کے جولاس فائرنگ رینج میں فورسز اہلکار ٹریننگ میں مصروف تھے۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے دھماکے میں زخمی ہوئے اہلکاروں کی شناخت مکیش کمار اور رشی کیش چوبے کے بطور کی ہے ۔