انتخابی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی، این سی پی سی آر نے محبوبہ مفتی کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا

عظمیٰ ویب ڈیسک

نئی دہلی// بچوں کے حقوق کے اعلیٰ ادارے این سی پی سی آر نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ وہ راجوری-اننت ناگ پارلیمانی حلقہ میں لوک سبھا امیدوار سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی طرف سے انتخابی مہم کیلئے طلباءکے مبینہ استعمال کی تحقیقات شروع کرے۔
این سی پی آر کے مطابق، یہ کارروائی کمیشن کو موصول ہونے والی ایک رپورٹ کے بعد ہوئی جس میں بتایا گیا تھا کہ طلباءمحبوبہ مفتی کی مہم سے متعلق سیاسی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر) نے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کو بھیجے گئے ایک مواصلت میں مفتی کے ذریعہ انتخابی رہنما خطوط اور ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی ممکنہ خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا۔

Click here to follow Kashmir Uzma on WhatsApp