کنگن سڑک حادثے میں ماں بیٹی زخمی

غلام نبی رینہ

کنگن//کنگن میں سڑک کے ایک حادثے میں ماں بیٹی زخمی ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وسطی ضلع گاندربل کے پڑاؤ بل کنگن میں سرینگر سے کرگل جارہی ایک الٹو کار اور ایک لوڈ کیریر گاڑی کے درمیان شدید ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں الٹو کار میں سوار ماں بیٹی جن کی شناخت کلسم بانو زوجہ محمد رحیم ،زہرا بتول دختر محمد رحیم ساکن چکتھن کرگل زخمی ہوگئی ہیں جن کو علاج و معالجہ کے لئے سب ضلع ہسپتال کنگن منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے حادثے سے متعلق کیس درج کرلیا۔