سوپور کے سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل

عظمیٰ ویب ڈیسک

سوپورہ// شمالی کشمیر کے سوپور میں جاری تصادم کے درمیان تحصیل کے تمام تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔
حکام نے بتایا کہ سوپور قصبے میں حالیہ فائرنگ کے ردعمل میں حکام نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے علاقے میں کلاس ورک معطل کر دیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ سوپور تحصیل کے دائرہ اختیار میں آنے والے کالجوں سمیت تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔
یہ فیصلہ جمعرات کی شام سوپور کے نوپورہ میں شروع ہونے والے انکاونٹر کے بعد لیا گیا ہے۔