سوپور میں لشکر طیبہ کے تین ہائبرڈ جنگجو گرفتار: پولیس

سری نگر//پولیس نے جمعرات کو شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقے میں لشکر طیبہ تنظیم کے تین ہائبرڈ جنگجووں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزمان راشد مشتاق غنی ولد مشتاق احمد غنی ساکن امرگڑھ، عامر شفقت میر ولد محمد شفیع میر ساکن امر گڑھ اور طاہر نثار شیخ ولد نثار احمد شیخ ساکنہ باغ رحمت سوپور کو ایک ناکہ چیکنگ کے دوران روکا گیا۔ یہ ناکہ چیکنگ پی سی سوپور، 52 آر آر، 177 بی این سی آر پی ایف پر مشتمل ایک مشترکہ ناکا پارٹی کے ذریعہ پولیس تھانہ ترزو کے تکیہ بل کرنکشیون دائرہ اختیار میں لگایا گیا تھا۔

پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ دھرنبل سے تکیابل کی طرف آنے والے تینوں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن سیکورٹی فورسز نے انہیں پکڑ لیا۔ پولیس نے بتایا کہ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے دو پستول، دو میگزین، 10 پستول کے راو¿نڈ، 01 ہینڈ گرنیڈ، 01 اے کے 47 رائفل برآمد ہوئی۔

ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا کہ گرفتار افراد لشکر طیبہ کے غیر زمرہ کے جنگجو ہیں، جو سیکورٹی فورسز اور شہریوں پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ اس کے مطابق متعلقہ دفعات کے تحت پولیس تھانہ ترزو میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، مزید تفتیش ابھی جاری ہے”۔