سندر بنی نارکو ٹیرر کیس میں ملوث 3 اہم کارندے گرفتار: فوج

پونچھ// فوج نے جموں وکشمیر پولیس کے ساتھ مل کر جمعہ کو سندر بنی نارکو ٹیرر کیس میں ملوث تین ‘اہم’ کارندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
جموں میں قائم وزارت دفاع کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا، “سندربنی منشیات برآمد گی کیس کی تحقیقاتی کارروائیوں میں، گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران، ضلع پونچھ میں فوج، جموں وکشمیر پولیس کی طرف سے متعدد مشترکہ آپریشن کیے گئے”۔
انہوں نے کہا کہ کراس نارکو-ٹیرر ماڈیول کے تین اہم کارندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتار افراد کی شناخت شکر دین ساکن دیگوار تروان، راشد اور شفیر کے طور پر ہوئی ہے، دونوں کالس پونچھ کے رہنے والے ہیں۔
سرچ آپریشن میں ان افراد کے قبضے سے دو دستی بموں سمیت جنگی سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں وسیع تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔
دفاعی ترجمان نے کہا کہ ان تینوں افراد کی گرفتاری، پاکستان کی طرف سے “آپریشن” کیے جانے والے پیچیدہ کراس بارڈر نارکو ٹیرر کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔