پونچھ میں میٹا ڈور حادثے کا شکار، 11 مسافر زخمی

عشرت حسین بٹ

پونچھ// سرحدی ضلع پونچھ میں جمعرات کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں کم از کم 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
مقامی ذرائع بتایا کہ ایک میٹاڈور کا زیر رجسٹریشن نمبر JK12-1063 منگنار ٹاپ پر کلساں علاقے میں حادثے کا شکار ہو کر کھائی میں گری، جس کے نتیجے میں اس میں سوار کم از کم 1 افراد زخمی ہو گئے۔
اُنہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لیے ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیا گیا ہے۔
زخمیوں کی شناخت محمد اسلم ولد حکم دین (عمر60) ساکن منگناڑ، ہرجیت سنگھ ولد رگھوبیر سنگھ (عمر 25)، عبدالماجد ولد محمد دین (عمر43) ساکنہ منگناڑ ، نریندر کمار ولد کاشی رام (عمر 35)، نذیر حسین، ولد محمد دین (عمر 65) سکنہ منگناڑ، نصرت نیاز دختر محمد آزاد (عمر 5) ساکن منگناڑ، رقیہ بیگم زوجہ ذاکر حسین (عمر 55)، رخسانہ کوثر، ولد محمد آزاد (عمر 28)، رشید احمد ولد عبدالغنی، سکنہ خالصہ چوک، نیرم کمار، ولد ہیم راج،سکنہ منگنار، دیپانشو کمار ولد نریندر کمار سکنہ منگناڑ کے طور پر ہوئی ہے۔
ادھر پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔